پاسپورٹ کے حصول کیلئے آنے والے شہریوںکے پاسپورٹ میرٹ پر جاری کئے جارہے ہیں ، چودھری ریاض احمد گجر

گجرات(جی پی آئی)اسسٹنٹ ڈائریکٹر امیگریشن اینڈ پاسپورٹ گجرات چوہدری ریاض احمد گجر نے بتایا ہے کہ پاسپورٹ کے حصول کیلئے آنے والے شہریوںکے پاسپورٹ میرٹ پر جاری کئے جارہے ہیں اور پاسپورٹ آفس کے باہر بیٹھے ہوئے ایجنٹ مافیا کا عملی طور پر خاتمہ کرکے شہریوں کو بھر پور ریلیف دیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ اب شہری بلا روک ٹوک اپنے پاسپورٹ کے حصول کیلئے پاسپورٹ آفس آ سکتے ہیں ۔

چوہدری ریاض نے بتایا کہ پاسپورٹ آفس کے عملہ کو پابند بنایا گیا ہے کہ وہ صبح سویرے شہریوں کو پاسپورٹ کے اجراء اور اس کے حصول کیلئے کائونٹر ز پر کام کریں اور پاسپورٹ فارم جمع کروانے کیلئے کمپیوٹرائزڈ ٹوکن سسٹم کو آن کرے انہوں نے کہا کہ اگر کسی شہری کو پاسپورٹ کے حصول کیلئے کوئی پریشانی کا سامنا ہو تو وہ براہ راست ملاقات کرکے اپنی شکایت کا ازالہ کروا سکتا ہے۔