ڈاکٹر شیر افگن نیاز ی کو آبائی علاقے میانوالی میں سپرد خاک کر دیا گیا

Sher Afgan Niazi

Sher Afgan Niazi

ڈاکٹر شیر افگن نیازی کو سپرد خاک کردیا گیا جبکہ اس سے قبل میانوالی میں آئین کے حافظ ڈاکٹر شیر افگن نیازی کی نماز جنازہ گورنمنٹ ہائی اسکول گراؤنڈ میں اداکی گئی۔نماز جنازہ میں کئی سیاسی شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

ڈاکٹر شیر افگن خان نیازی کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے میانوالی کے گورنمٹ ہائی اسکول گراونڈ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید ،تحریک انصاف کے رہنما انعام اللہ نیازی ، ایم کیو ایم اوردیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

تدفین کے بعد ایم کیو ایم کے رہنما حاکم خان نے الطاف حسین کی جانب سے قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائیں جبکہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر شیر افگن نیازی کے کردار پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں تھا جس کی وجہ سے میں خصوصی طور پر ان کی نمازہ جنازہ میں شرکت کے لئے آیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ شیر افگن ایک اصولی آدمی تھے اور ان کی وفات سیاست کے لئے ایک بڑا نقصان ہے ۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، ڈاکٹر شیر افگن خان نیازی کی وفات کے سوگ میں آج شہر کی تمام مارکیٹیں بند ہیں۔