ڈاکٹر عبدالقدیر خان 8دسمبر بروز ہفتہ لاہور میں پارٹی عہدے داروں سے ملاقات کریں گے

 Dr. Abdul Qadeer Khan

Dr. Abdul Qadeer Khan

لاہور (جیوڈیسک) تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان 8دسمبر بروز ہفتہ لاہور میں پارٹی عہدے داروں سے ملاقات کریں گے جبکہ بعد میں ملک بھر سے آئے ہوئے پارٹی ورکروں کے ہمراہ لنچ بھی اکھٹا کریں گے۔

مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی رہنماء ایڈمرل (ر) جاوید اقبال کی خصوصی دعوت پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان، مرکزی سیکریٹری جنرل چوہدری خورشید زمان خان اور ایڈیشنل سیکریٹری جنرل ڈاکٹر رفیق غنچہ 8دسمبر کو لاہور میں پارٹی کے عہدے داروں سے ملاقات کریں گے اور پاکستان بھر سے آئے ہوئے ہزاروں پارٹی ورکروں کے ساتھ لنچ کریں گے بعد میں پریس کانفرنس کے دوران ملکی صورتحال پر کھل کر اظہار خیال فرمائیں گے۔