ڈرون حملوں پر بننے والی ٹام کروز کی فلم اوبلیوین کی تیاری مکمل

Tom Cruise

Tom Cruise

لاس اینجلس (جیوڈیسک)ڈرون حملوں پر ہالی وڈ میں بننے والی فلم “اوبلیوین” کی تیاری مکمل ہو گئی ہے، ایکشن فلم میں ٹام کروز مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

ڈرون حملے امریکی فوج کا  اہم  ہتھیار بن  گئے ہیں جن پر اب فلمیں بھی بنائی جانے لگی  ہیں۔ “اوبلیوین” ایسی  ہی ایک فلم ہے جس میں ٹام کروز ڈرون مکینک کے کردار میں نظر آتے ہیں۔ فلم میں انسان اور خلائی مخلوق کی جنگ دکھائی گئی ہے جو دس سال جاری رہتی ہے۔

طویل جنگ کے بعد دنیا میں ڈرون مرمت کرنے والا ایک شخص ہی زندہ بچا ہے۔اسے نہ صرف اپنی جان بچانی ہے بلکہ دنیا کو بھی بھیانک مصیبت سے چھٹکارا دلانا ہے۔اوبلیوین کی مرکزی کاسٹ میں آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار مورگن فری مین بھی شامل ہیں۔ایکشن اور سسپنس سے بھرپور یہ فلم اپریل میں ریلیز ہو رہی ہے۔