ڈرون حملے قانونی، اخلاقی اور دانشمندانہ ہیں: امریکہ

America

America

امریکہ(جیوڈیسک)امریکہ نے کہا ہے کہ ڈرون حملے قانونی ، اخلاقی اور دانشمندانہ ہیں۔ امریکہ کے خلاف ہتھار اٹھانے والا ملک کا دشمن ہوتا ہے ہتھیار اٹھانے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔ میزائل حملوں میں امریکہ کے دشمنوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ بات وائٹ ہاوس کے ترجمان جے کارنی نے معمولی کی پریس بریفنگ کے دوران کہی۔ یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی نے ڈرون حملوں بارے تفصیلات طلب کی ہیں۔ ترجمان وائٹ ہاوس کا کہنا تھا کہ صدر باراک اوبامہ قومی سلامتی سے متعلق بہت سنجیدہ ہیں وہ سوچ سمجھ کر ایکشن لیتے ہیں۔

صدر اوبامہ ڈرون حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکت سے آگاہ ہیں، حملوں کا فیصلہ انتہائی محتاط انداز سے کیا جاتا ہے اور میزائل حملوں سے دشمنوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ حالت جنگ میں ہے جو بھی ملک کے خلاف ہتھیار اٹھائے گا وہ دشمن ہوتا ہے اور اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔