ڈرٹی پکچرز کی کاسٹ کی ہریانہ میں فلم کی پرموشن

dirty picture

dirty picture

بالی وڈ کی نئی فلم ڈرٹی پکچرز کی کاسٹ نے بھارت کے شہر گڑ گاوں میں ہونے والی تقریبات میں شرکت کی۔ ودیا بالن اس بات کے لئے بے حدپرجوش ہیں کہ اب فلم کی ریلیز میں صرف چاردن باقی ہیں۔
بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر گڑ گاں میں ڈرٹی پکچر کی پروموشن کرتے ہوئے ودیا بالن نے تشارکپور اور عمران ہاشمی کے ساتھ اسٹیج پر رقص کیا۔منفرد نوعیت کے عنوان سے بنائی گئی اس فلم میں بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ ودیا بالن نے جنوبی بھارت سے تعلق رکھنی والی اداکارہ ودیا لکشمی کا کردار ادا کیا ہے۔
اس کردار میں ودیا بالن اپنے کیریئر کے چیلنجنگ کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گی۔ فلم کی تشہیر کیلئے بھی ودیا بالن نے 80 کی دہائی کے ملبوسات پہن کر تقریب میں شرکت کی۔ اس فلم میں عمران ہاشمی اور تشار کپور بھی جلوہ گر ہوئے ہیں اور یہ دو دسمبر کو ریلیز کی جائیگی ۔