فلم عشقیہ کے سیکوئل کی تیاریاں، مادھوری پر ہے نظر

madhuri dixit

madhuri dixit

بالی ووڈ فلم عشقیہ کے سیکوئل کی تیاریاں جاری ہیں، ڈائریکٹر کی نظر مادھوری پر جا ٹہری ہے۔ دو ہزار دس کی بالی ووڈ فلم عشقیہ کے ڈائریکٹر ابھیشیک چوبے اپنی فلم کا سیکوئل بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اور ہیروئن کے لئے ان کی نگاہ انتخاب جا ٹہری ہے دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ پر ۔
ان کا کہنا ہے کہ اس رول کے لئے مادھوری سے زیادہ کوئی مناسب نہیں۔ چوبے نے بتایا کہ فلم کی اسٹوری لکھی جا چکی ہے تاہم ابھی مادھوری سے بات نہیں ہوئی ہے۔ فلم کی شوٹنگ اگلے سال شروع ہوگی۔