عرفان خان کاانٹرنیشنل پروجیکٹ، یورپی فلم پنجابی زبان میں

Irfan Khan

Irfan Khan

بالی ووڈ کے منفرد اداکار عرفان خان نے تیسرا انٹرنیشنل پروجیکٹ سائن کر دیا، لیکن یہ فلم بنے گی پنجابی زبان میں۔ اداکار عرفان خان زرا ہٹ کے کردار کرنے میں ماہر سمجھے جاتے ہیں شائد یہی وجہ ہے کہ وہ بالی ووڈ کی طرح ہالی ووڈ اور دیگر مغربی فلموں کے لئے بھی کام کرتے نظر آتے ہیں۔
انہوں نے اینگ لی کے ساتھ لائف آف پرائیویٹ آئی کی، جس کے بعد انہیں امیزنگ اسپائڈر میں کردار ملا اور اب انہوں نے سائن کی ہے یورپی انڈین فلم قصہ ۔ ہے تو یہ پنجابی زبان کی فلم لیکن بن رہی ہے یورپ میں۔اس طرح عرفان خان نے مغربی فلموں میں کام کرنے کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی ہے۔