ڈان ٹو کے ڈائیلاگزآن لائن جاری ،مداحوں میں جوش وخروش بڑھ گیا

don2

don2

ہدایتکار فرحان اختر کی بلاک باسٹر فلم ڈان کے سیکوئل ڈان ٹو کی نمائش میں کم و بیش ایک مہینہ باقی ہے تاہم اس کے بے چین مداحوں کے لئے وقتا فوقتا ڈان کے ڈائیلاگز آن لائن جاری کئے جارہے ہیں۔
فلم کے پروڈکشن ہاس ایکسل انٹرٹیمنٹ کے آن لائن چینل کے تحت ڈان ٹو میں ڈان کا مرکزی کردار نبھانے والے شاہ رخ خان کا ایک نیا ڈائیلاگ جاری کردیا گیا ہے ۔ اس نئے ڈائیلاگ میں ڈان کا کہنا ہے کہ مجھے اندھیرا پسند ہے تمہارے آنے والے کل کی یاد دلاتا ہے ۔
شاہ رخ خان ، پریانکا چوپڑا ، لارادتہ ، بومن ایرانی کے مرکزی کرداروں پر مبنی فلم ڈان ٹو 23 دسمبر کو ٹو ڈی اور تھری ڈی فارمیٹ میں سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے ۔