ڈنگہ : محترمہ شہید بینظیر بھٹو کی پانچویں برسی آج نوڈیرو (لاڑکانہ ) میں منائی جائے گی

ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ) محترمہ شہید بینظیر بھٹو کی پانچویں برسی آج نوڈیرو (لاڑکانہ ) میں منائی جائے گے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اس موقعہ پر ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ پارٹی عہدے سے استعفی دے دیں گے۔

جبکہ بلاول بھٹو زرداری آج سے سیاست میں حصہ لینے کا اعلان کر سکتے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کو نوجوان قیادت کی ضرورت ہے بلاول بھٹو زرداری کی دونوں بہنیں بختاور اور آصفہ بھی ان کا ہاتھ بٹائیں گی۔ برسی میں شرکت کے لیے ملک طول وعرض سے ہزاروں کی تعدادمیں پیپلز پارٹی کے کارکنان نوڈیرو پہنچ چکے ہیں۔جلسہ سے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ، وفاقی وزیر اطلاعت قمر زمان کائرہ ، خورشید شاہ ، وزیر اعلی سندہ قائم علی شاہ سمیت مرکزی و صوبائی قائدین شرکت کریں گے۔