ڈنگہ : میاں طارق محمود ایم پی اے حلقہ پی پی 113 کے فیورٹ امیدوار ہیں،پیر آفتاب شاہ

ڈنگہ (محمدبلال احمدبٹ) چیئرمین منظور شاہ اتحاد گروپ پیر آفتاب شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حلقہ این اے 106 کیلئے سید نور الحسن شاہ موزوں امیدوار ہیں ۔ وہی مخالفت کا ڈٹ کر مقابلہ کر سکتے ہیں ، حلقہ کے عوام کے پسندیدہ لیڈر ہیں جو کہ ساتھیوں اور حلقہ کے عوام سے مخلص ہیں جبکہ میاں طارق محمود ایم پی اے حلقہ پی پی 113 کے فیورٹ امیدوار ہیں۔

جنہوں نے حلقہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے ہیں سٹرکیں سکول کالجز کی تعمیر و دیگر ترقیاتی کام ان کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہیں انہوں نے حلقہ میں جتنے ترقیاتی کام کروائے ہیں شاید کسی ایم پی اے نے نہیں کروائے ہیں اور حلقہ کے عوام انہیں آئندہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔