ڈنگہ : پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹی 20 جمعے کو احمدآباد میں کھیلا جائے

ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ) پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹی 20جمعے کو احمدآباد میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں احمد آباد پہنچ چکی ہیں۔ پہلا میچ جیتنے کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کا مورال بہت بلند ہے۔

جبکہ بھارتی ٹیم کو میڈیا نے آڑے ہاتھوں لیا ہے اور دھونی الیون کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ امکان ہے کہ پاکستانی ٹیم میں کو ئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ دو میچوں کی سریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔