ڈنگہ : واپڈا شیڈول کے مطابق 27 دسمبر سے 31 دسمبر تک اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہو گی

ڈنگہ (محمدبلال احمدبٹ) چھٹی نمبر 3177گیپکو سب ڈویژن نمبر ون ڈنگہ اور سب ڈویژن نمبر 2 کی پریس ریلیز کے مطابق واپڈا ڈنگہ کی مینٹیننس کے سلسلہ میں درختوں کی کانٹ چھانٹ کیلئے شیڈول کے مطابق 27 دسمبر سے 31 دسمبر تک اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن فیڈر تھانہ ڈنگہ سٹی فیڈر آج صبح 10 بجے سے 1 بجے تک ، 28 دسمبر کو تھانہ فیڈر 10 بجے تا 1 بجے دوپہر ، 29 دسمبر کو سٹی فیڈر صبح 10 تا 1 بجے دوپہر ، 30 دسمبر نور جمال فیڈر 10 بجے صبح تا 1 بجے دوپہر ، جوڑا فیڈر صبح 10 بجے تا 1 بجے دوپہر ، جبکہ ڈویژن نمبر 2 ، ڈنگہ ہیلاں فیڈر 27 دسمبر کو 10 بجے صبح تا 1 بجے دوپہر ، 28 دسمبر امرہ فیڈر 10 تا 1 بجے دوپہر ، 29 دسمبر ڈنگہ ہیلاں فیڈر 10 بجے تا 1 بجے دوپہر ، 30 دسمبر امرہ فیڈر 10 بجے تا 1 بجے دوپہر ، 31 دسمبر ڈنگہ ہیلاں فیڈر 10 بجے تا 1 بجے دوپہر تک بجلی بند رہے گی ، ڈنگہ ، امرہ ، جوڑا ، کے صارفین نوٹ فرما لیں کہ بجلی مسلسل 5 دِن کے لئے 3 ، 3 گھنٹے روزانہ بند رہے گی ۔