ڈنگہ : محفل نعت ڈنگہ کے لئے سیکورٹی ڈیوٹی کرنیوالے گارڈ کا اجلاس جمعتہ المبارک کو منعقد ہو گا

ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)محفل نعت ڈنگہ کے دوران سیکورٹی ڈیوٹی کے لیے منتخب کئے گئے،دو سو نوجوانوں کو ڈیوٹیوں کی تقسیم اور حساس ذمہ داری بارے ایک خصوصی اجلاس میں حاجی شاہدمحمودبٹ بریفننگ دیں گے اجلاس جمعتہ المبارک تیس نومبر کو بعد نماز جمعہ عید گاہ ڈنگہ میں منعقد ہو گا۔

اجلاس میں وردیوں کی تقسیم اور سیکورٹی کارڈ کی تقسیم بھی عمل میں لائی جائے گی، سیکورٹی انچارج ندیم اور شکیل جٹ حاجی شاہد محمود بٹ کی بریفننگ میں معاونت کریں گے بتایا گیا ہے کہ سیکورٹی ڈیوٹی دینے والے نوجوانوں کیلئے ایک الگ باکس رکھا جائے گا جس میں دو سو نوجوان اپنے شناختی کارڈ کی کاپیاںڈالیں گے ان میں سے ایک خوش نصیب کو بذریعہ قرعہ اندازی اعزازی پیکج دیا جائے گا ترجمان بزم نے کہا ہے کہ جمعہ کے اجلاس میں تمام سیکورٹی رضا کاران اپنے شناختی کارڈ کی دو دو فوٹو کاپیاں ہمراہ ضرور لائیں۔