ڈنگہ : موٹر سائیکل حادثہ میں جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ) موٹر سائیکل حادثہ میں جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت۔رقعت آمیز مناظر۔ لواحقین دھاڑیں مار کر روتے رہے۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز نواحی گاؤں پوڑانوالہ کے یونان پلٹ افضال احمد اور اور اس کی بیوی فرح جو موٹر سائیکل حادثہ میں جاں بحق ہو گئے تھے ان کی نماز جنازہپوڑانوالہ میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں رقعت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے،۔متوفی کے چھوٹے بھائی یتیم بچوں کو گلے لگا کے دحاڑیں مار کر روتے رہے۔ نماز جنازہ میں علاقہ بھر کی سیاسی سماجی مذہبی مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔