ڈکنز کے دو سوویں یومِ پیدائش کی تقریبات

dickens

dickens

مشہور مصنف چارلس ڈکنز کے دو سوویں یومِ پیدائش کی تقریبات منگل سے شروع ہو رہی ہیں۔ان عالمی تقریبات میں برطانوی شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ بھی حصہ لیں گے اور شہزادہ چارلس لندن میں ویسٹ منسٹر ایبے قبرستان میں ڈکنز کی قبر پر رسمی چادر بھی چڑھائیں گے۔
اس موقع پر دنیا کے مختلف ممالک میں ان کی تحریروں کو پڑھنے کی تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔