ڈیزل کے سوا تمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

ogra

ogra

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) وزارت خزانہ نے ڈیزل کے علاوہ تمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

وزارت پٹرولیم ذرائع کے مطابق پٹرول 1.41روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 85 روپے90 پیسے فی لیٹر ہو گی، مٹی کا تیل 1روپے94پیسے مہنگا کردیا گیا ہے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 88روپے19پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، ایچ او بی سی 5روپے64پیسے اضافے کے بعد 112روپے52پیسے فی لیٹر فروخت ہوگا۔ڈیزل کی قیمت 97.21روپے فی لیٹر برقراررکھی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن اوگرا آج جاری کرے گی، نئی قیمتیں 16جولائی سے موثر ہوں گی۔