ڈینگی پھیلاؤ کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت ملتوی

high court

high court

لاہور ہائیکورٹ نے ڈینگی پھیلاؤ کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت چوبیس اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے انکوائری ٹیم کے پہلے نوٹیفیکیشن کی بحالی کے لئے وزیراعلی پنجاب سے ہدایات لینے کے احکامات جاری کر دیئے۔  عدالت میں ڈینگی کے پھیلا کی انکوائری کرنے والی کمیٹی کے دونوں نوٹیفیکیشن پیش کئیگئے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے بتایا گیا کہ ڈینگی پر فوری انکوائری کی ضرورت پیش آئی جس پر آفتاب سلطان کو حالیہ ہونے والے اسپرے کی خریداری کی تحقیقات کی ذمہ داری سونپ دی گئی جبکہ پورے معاملے کی تحقیقات کے لئے مزید دو کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
عدالت نے رپورٹ پرعدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے قرار دیا کہ پنجاب حکومت دو نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی وضاحت نہیں کرسکی۔ وزیراعلی کو لوگوں کے ہاتھوں میں نہیں کھیلنا چاہئے کہ سب چیزیں مشکوک ہوجائیں پوری قوم جاننا چاہتی ہے کہ ڈینگی کے پھیلا کے اسباب کیا ہیں۔ عدالت نے ہدایت کی کہ انکوائری کمیٹی کے حوالے سے پہلے نوٹیفیکیشن کی بحالی کے متعلق وزیر اعلی پنجاب سے ہدایت لے کر عدالت کو رپورٹ پیش کی جائے۔