خواجہ سعد رفیق کی نااہلی کے لیے دائر درخواست خارج

lahore court

lahore court

لاہور ہائی کو رٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی نااہلی کے لیے دائر درخواست عدم پیروی پر دوسری بار بھی خارج کردی۔ درخواست کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال نے کی۔ درخواست گزار ہمایوں اختر خان کی جانب سے عدالت میں آج بھی کوئی پیش نہیں ہوا جس کے بعد عدالت نے عدم پیروی کی بنا پر درخواست خارج کر دی۔
ہمایوں اختر خان کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ خواجہ سعد رفیق نے دوہزار آٹھ کے عام انتخابات کے وقت اپنے مکمل اثاثے ظاہر نہیں کیے۔ اثاثوں کے متعلق غلط بیانی پر خواجہ سعد رفیق اسمبلی کی رکنیت کے اہل نہیں رہے۔ جبکہ خواجہ سعد رفیق کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ انھوں نے اپنے اثاثوں کے متعلق غلط بیانی نہیں کی ان کا چار کروڑ کا پرائز بانڈ نکلا تھا جس کی وجہ سے ان کے اثاثے گوشواروں سے زیادہ نکلے۔
اس سے قبل بھی عدالت نے عدم پیروی پر خواجہ سعد رفیق کے خلاف نااہلی کی درخواست خارج کر دی تھی تاہم ہمایوں اختر خان کی جانب سے بحالی کی درخواست پردرخواست پر دوبارہ کارروائی شروع کی گئی تھی۔