ڈیٹرائٹ:طیارہ بم سازش میں نائجیرین شہری کو عمر قید کی سزا

US Court

US Court

امریکی عدالت نے دوہزار نو میں بم کے ذریعے طیارہ آڑانے کے الزام میں نائجیرین شخص کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا کے ڈیٹرائٹ ضلعی کی عدالت کی جج نینسی ایڈمنڈس نیمجرم عمر فاروق عبدالمطلب کو عمر قید کا فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ مسافر طیارے میں بم دھماکہ کرنے کی کوشش دہشتگردی ہے۔ اسے کسی بھی صورت میں نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

نائجیرین شہری عمر فاروق عبدالمطلب نے دوہزار نو میں اپنے کپڑوں میں بم چھپا کر امریکی طیارے میں دھماکہ کرنے کی کوشش کی۔ تاہم ں کامیاب نہیں ہوسکا۔ اور مسافروں نے اسے پکڑلیا تھا۔ سزا کے فیصلے سے پہلے عمر فاروق نے عدالت کو بتایا کہ طیارے میں بم دھماکے کی کوشش کا مقصد امریکا سے مسلمانوں پر حملے کا بدلہ لینا تھا۔