ڈی آئی خان : گاڑی پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

DI Khan Firing

DI Khan Firing

ڈی آئی خان (جیوڈیسک) ڈیرہ غازی اسماعیل خان میں گاڑی پر فائرنگ سے چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سبزی منڈی کے آڑھتی انس گل اپنے چھوٹے بھائی احسن اور پانچ دیگر افراد کے ساتھ منڈی کی طرف جارہے تھے کہ اسی دوران دو موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے چار افراد موقع پر جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ۔

جنہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال فیصل آباد منتقل کردیا ۔ ہلاک ہونے والوں میں دو سگے بھائی انس گل اور احسن شامل ہیں ۔فائرنگ سے قریبی کھڑی کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ۔