کائرل ڈیسپرس نے ارجنٹائن ڈاکار ریلی کا نواں مرحلہ جیت لیا

Dakar Rally

Dakar Rally

بیونس آرس (جیوڈیسک) کائرل ڈیسپرس اور نینی روما نے ارجنٹائن ڈاکار ریلی کا نواں مرحلہ جیت لیا ہے۔

ارجنٹائن میں جاری ڈاکار موٹر بائیک ریلی میں فرانس کے کائرل ڈیسپرس نے شاندار رائیڈنگ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ ڈیسپرس نے مقررہ فاصلہ پانچ گھنٹے اکتالیس منٹ اور چھتیس سیکنڈ میں طے کیا۔

سپین کے باریڈا دوسرے اور اٹلی کے السینڈرو تیسرے نمبر پر رہے۔ کار ریلی ایونٹ میں سپینش ڈرائیور نینی روما سرفہرست رہے جبکہ ریس میں مجموعی طور پر فرانس کے پیٹر ہانسل کا ٹاپ پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔ جنوبی افریقہ کے گینئل ڈی ویلئرز دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔