کابل:اقوام متحدہ نے شمالی افغانستان سے عملہ واپس بلا لیا

UN

UN

امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد افغانستان سے غیر ملکیوں کا انخلا جاری ہے۔ اقوام متحدہ نے بھی قندوز سے عملہ واپس بلا لیا۔ امریکی ری پبلکن صدارتی امیدوار نیوٹ گنگرچ کا کہناہے کہ افغان حکومت بدترین صورتحال میں زندگی گزارنے کا طریقہ خود تلاش کرے۔

امریکی اخبار کے مطابق امریکا، برطانیہ اور فرانس کی جانب سے افغان وزارتوں میں متعین فوجی اہلکاروں اور مشیروں کو احتجاجا واپس بلانے کے بعد اقوام متحدہ نے قندوز سے سیکورٹی خدشات کے باعث اپنا عملہ واپس بلالیاہے۔ ان ممالک کا کہناہے کہ دو فوجیوں کی ہلاکت کے بعد افغان حکام اور سرکاری ملازمین پر بھروسہ نہیں رہا لہذا دفاتر میں کام کرنا خطرے سے خالی نہیں ہوگا۔

ادھر ری پبلیکن امریکی صدارتی نیوٹ گنگرچ نے انتخابی مہم کے دوران کہاکہ امریکا کابل سے اپنی افواج واپس بلا لے اور افغانستان کو اپنے حال پر چھوڑ دے۔ یہ افغان حکومت کا کام ہے کہ وہ موجودہ صورتحال میں رہنے کا طریقہ تلاش کرے۔