کابل : افغانستان میں امن کیلئے طالبان سے براہ راست مذاکرات کرنا ہونگے

wakeel ahmed

wakeel ahmed

کابل : طالبان دور حکومت کے وزیر خارجہ وکیل احمد متوکل نے کہاہیکہ افغانستان میں امن کیلئے امریکا اورطالبان کو براہ راست مذاکرات کرنا ہوں گے۔
کابل میں غیر ملک خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں وکیل احمد متوکل کا کہنا تھا افغانستان میں تشدد کاخاتمہ ہوناچاہئے،تمام فریقین کو چاہیئے کہ وہ مل بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالیں۔ تاہم اس میں امریکا کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ وکیل متوکل نے کہا کہ اگر امریکا طالبان باقیات سے بھی مذاکرات کریتو افغانستان میں امن قائم ہو سکتا ہے۔