کابل : خودکش حملے میں 6 افراد ہلاک

Kabul blast

Kabul blast

کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے خودکش حملے میں چھ افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کابل کے ششدرک علاقے میں ایساف ہیڈکوارٹر اور امریکی سفارت خانے کے نزدیک نوجوان حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

کابل کے ڈپٹی پولیس چیف محمد داد کا کہنا ہے کہ حملے میں نشانہ بننے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس نے واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔