کالم نگار ایم اے تبسم کے بھانجے کی وفات پر کالمسٹ کونسل آف پاکستان کی طرف سے اظہار تعزیت

لاہور: کالمسٹ کونسل آف پاکستان ”سی سی پی”کے اجلاس میں سینئرکالم نگار ایم اے تبسم کے بھانجے کی وفات پر اظہار تعزیت کیا گیا،تفصیلات کے مطابق کالمسٹ کونسل آف پاکستان (سی سی پی) کا ایک اہم اجلاس گزشتہ روز مرکزی چیئرمین غازی شاہدرضا علوی کی زیرصدارت منعقد ہوا ،جس میں کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے صدرسینئرکالم نگار،شاعر ایم اے تبسم کے بھانجے کی وفات پر اظہار تعزیت کیا گیا۔

اجلاس میں سی سی پی کے سینئرنائب صدرعقیل خان،نائب صدرامتیازعلی شاکر،جنرل سیکرٹری فیصل اظفرعلوی،فنانس سیکرٹری ساحرقریشی،انفارمیشن سیکرٹری ذیشان انصاری،چیئرمین ایکشن کمیٹی سی سی پی وسیم نذر،لیگل ایڈوائزرمحمدرضا ایڈووکیٹ ودیگر نے خصوصی شرکت کی ،جب کہ ایم اے تبسم سے ان کے بھانجے کی وفات پر اظہار تعزیت کرنے والوں میں امیرافسرامان،حکیم کرامت علی،ملک ساجداعوان،سی سی پی خواتین ونگ کی صدرپروفیسررفعت مظہر،جنرل سیکرٹری خواتین ونگ سحرش منیر،سجاد علی شاکر،سی سی پی پنجاب کے صدر حافظ جاویدالرحمن قصوری،جنرل سیکرٹری پنجاب مرزا عارف رشید،سی سی پی دبئی کے صدر کفائت حسین کھوکھر،جنرل سیکرٹری محمداکرم اعوان،نائب صدر دبئی نعیم خان اتمانی شامل تھے،اجلاس کے اختتام پر مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔