نواز شریف نے پارٹی کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا

Nawaz sharif

Nawaz sharif

لاہور (جیوڈیسک) نواز شریف نے پارٹی کا اہم اجلاس آج لاہور میں طلب کر لیا ہے، ملک کی سیاسی صورتحال سمیت اہم معاملات پر غور کیا جائے گا۔میاں محمد نواز شریف نے مسلم لیگ (ن )کے اہم راہنماؤں کو رائیونڈ پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

اجلاس میں سیاسی صورتحال سمیت نگران وزیر اعظم کے نام اور پنجاب میں نئے صوبے کے لئے قائم کردہ کمیشن کے معاملے پر بھی غور ہو گا۔ اجلاس میں اقبال ظفر جھگڑا، نوازشریف کے داماد کیپٹن صفدر کے معاملے پر انکوائری رپورٹ بھی پیش کریں گے۔ کیپٹن صفدر نے سردار مہتاب عباسی اور پیر صابر شاہ کو میر جعفر اور میر صادق کہا تھا۔