کانگریس میں حقانی نیٹ ورک سے متعلق ترمیمی بل منظور

us senate

us senate

امریکہ (جیو ڈیسک)امریکی ایوان نمائندگان نے حقانی نیٹ ورک سے متعلق ترمیمی بل منظور کرلیا ہے۔ امریکی وزیرخارجہ کو حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد قرار نہ دینے کی وجہ بتانے کاپابندکردیاگیا ہے۔ ایوان میں پاکستان میں کام کرنے والے حقانی نیٹ ورک کو غیر ملکی دہشت گرد قرار دینے پر رائے شماری ہوئی۔ جس کا مقصد اوباما انتظامیہ پر اس سلسلے میں دبائو بڑھانا تھا۔ ایوان نے کثرت رائے سے حقانی نیٹ ورک کے خلاف بل منظور کر لیا۔

محمکہ خارجہ کو ایک ماہ کے دوران فیصلہ کرنا ہوگا کہ طالبان سے تعلق رکھنے والی یہ تنظیم دہشت گرد ہے یا نہیں۔ محمکہ خارجہ کی توثیق کے بعد گروپ کو غیر قانونی قرار دیا جا سکے گا۔ مئی میں ایوان نمائندگان اور سینیٹ میں مذکورہ بل کا مسودہ پیش کیا گیا تھا اور وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ فوری طور پر حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد قرار دیں۔