کبل سیکٹر : بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، شہری زخمی

Kabal Sector

Kabal Sector

کبل سیکٹ(جیوڈیسک)فلیگ میٹنگ کام نہ آسکی، بھارت کی بٹل سیکٹر میں دوبارہ کنٹرول لائن کی خلاف ورزی، فائرنگ میں ایک شہری زخمی ہو گیا۔ بٹل: کنٹرول لائن کے نزدیک بٹل سیکٹر میں بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی۔
بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہو گیا۔ پیر کے روز پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی فلیگ میٹنگ میں پاکستان نے بھارت کی جانب سے سرحدوں پر فائرنگ کے واقعات کی شدید مذمت کی لیکن اس کے کچھ ہی دیر بعد بھارتی فوج نے ایک بار پھر پھر بٹل سیکٹر میں پاکستانی علاقے پر بلا اشتعال شدید فائرنگ کی جس کے باعث ایک شہری زخمی ہو گیا۔

دنیا نیوز کے مطابق پاک انڈیا فوجی کمانڈر کی پہلی فلیگ میٹنک ابھی اختتام پذیر ہوئی تھی کہ بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر درہ شیر خان آباد ی پر فائرنگ کر دی جس سے ایک 26 سالہ نوجوان ابرار شدید زخمی ہو گیا جس کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ضلع پونچھ کے ڈپٹی کمشنر سہیل اعظم خان نے بٹل، درہ شیر خان، مدار پور اور تتری نوٹ کے علاقوں میں رہنے والے عام شہریوں سے کہا ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات کے طور پر گھر میں ہی رہیں اور بغیر ضرورت گھروں سے باہر نہ آئیں۔ آزاد کشمیر کے صدر یعقوب خان اور وزیر حکومت فرزانہ یعقوب نے بھارتی فائرنگ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے بھارت کو متنبہ کیا ہے کہ وہ عام شہریوں پر فائرنگ بند کر دے۔