سری لنکن صدر نے چیف جسٹس کو عہدے سے برطرف کر دیا

Shirani Bandaranayake

Shirani Bandaranayake

کولمبو (جیوڈیسک) کولمبو سری لنکا کے صدر مہندرا راجا پکسے نے چیف جسٹس شیرانی بندرا نائیکے کو عہدے سے برطرف کر دیا، سری لنکا کی پارلیمنٹ ، چیف جسٹس شیرانی بندرا نائیکے کے مواخذے کے حق میں ووٹ دے چکی ہے۔

اسمبلی نے 49 کے مقابلے میں 155 ووٹوں سے چیف جسٹس کو برطرف کرنے کی منظوری دی تھی۔ چیف جسٹس بندرا نائیکے کے زیادہ تر فیصلے سری لنکن حکومت کے خلاف تھے، 54 سالہ بندرانائیکے سری لنکا کی پہلی خاتون چیف جسٹس رہی ہیں۔