کترینہ کو کنگ خان کے مدمقابل اداکاری کرنے میں مشکلات

Katrina Kaif

Katrina Kaif

بالی ووڈ : (جیو ڈیسک)بالی ووڈ گرل کترینہ کیف کو کنگ خان کے مدمقابل اداکاری کرنے کے لئے خاصے پاپڑ بیلنے پڑ رہے ہیں۔ اس سے پہلے تو بالی ووڈ ایکٹرس کترینہ کیف کو ان کی خوبصورتی کی وجہ سے فلموں میں کاسٹ کرلیا جاتا تھا لیکن اب کیٹ کوہوگئی ہے مشکل۔کترینہ کو یش چوپڑا فلمزمیں کام کرنے کے لئے خود کو منوانا ضروری ہے۔ جس کے لئے پہلے تو ان کو اپنا گیٹ اپ تبدیل کرنا پڑے گا۔

فلم ڈائریکٹر منیش کا کہنا ہے کہ کترینہ کے گیٹ اپ کے لئے انہیں بے محنت کرنی پڑرہی ہے وہ انہیں پرفیکٹ ایکٹرس دکھانا چاہتے ہیں۔ اس لئے کترینہ کواپنے لک کے ساتھ ایکٹگ میں بھی کمال کرنا پڑے گا۔