کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3افراد ہلاک

karachi

karachi

کراچی : (جیو ڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق گارڈن کے علاقے میں جیلانی مسجد کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا،مقتول کی شناخت 30 سالہ رزاق کے نام سے ہوئی ہے۔ ادھر جہانگیر روڈ کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے چار افراد زخمی ہو گئے۔ انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی آصف بلوچ نے دم توڑ دیا۔ واقعے کے بعد مشتعل افراد نے ٹائر جلا کر سڑک بند کر دی۔ جبکہ بنارس کے علاقے پٹھان کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہل کار عبدالقیوم جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔