صدر آصف زرداری سے وزیراعظم گیلانی کی ملاقات

zardari gilani

zardari gilani

اسلام آباد : (جیو ڈیسک ) صدر آصف علی زرداری سے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایوان صدر اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں اہم قومی، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر غور کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے پانچویں بار بجٹ منظور کرانے پر وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا جمہوری حکومت عوام کو ریلیف دلانے کیلئے پرعزم ہے۔ بجٹ میں اس سلسلے میں خصوصی اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔