کراچی:ٹارگٹ کلنگ کے موضوع پر تھیٹر پلے پیش کیاگیا

sheema

sheema

کراچی : (جیو ڈیسک) کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور خواتین پر تشدد کے موضوع پر تھیٹر پلے پیش کیا گیا، جس میں معروف فنکارہ شیما کرمانی نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔

باغ ابن قاسم میں جیو اور جینے دوکے عنوان سے پیش کیے جانے والے تھیٹر پلے میں کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ ، خواتین پر تیزاب پھینکے کے واقعات اور ان کے اثرات کو خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا تھا ۔ میڈیا سے گفتگو میں شیما کرمانی کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تفریحی سرگرمیوں سے شہر میں امن کا پیغام پھیلایا جا سکتا ہے۔