یہ شو مجھے لوگوں کے دلوں سے جوڑنے کا موقع دے گا: عامر خان

aamir khan

aamir khan

ممبئی : (جیو ڈیسک) بالی ووڈ کے مسٹر پرفکٹ عامر خان اپنے پہلے ٹی وی شو کے سلسلے میں کافی پرجوش ہیں اور وہ اس کے ذریعے لوگوں تک پہنچنے کی امید رکھتے ہیں۔ ممبئی میں اپنے شو کے بارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ یہ شو مجھے لوگوں کے دلوں سے جوڑنے کا موقع دے گا۔ مجھے اس بات کا احساس ہے کہ جب تک بات دل تک نہ پہنچے تب تک مزہ نہیں آتا۔ اس شو نے مجھے اپنے آپ سے جوڑنا سکھایا ہے، ملک سے جوڑنا سکھایا ہے۔ یہ میری زندگی کا سب سے اہم حصہ بن چکا ہے۔

عامر خان نے یہ بھی کہا کہ شاید میں پہلے رشتوں کو اس قدر اہمیت نہیں دیتا تھا، ججمنٹل ہو جاتا تھا لیکن اب میں خود میں اصلاح لا رہا ہوں۔ اب مجھے سمجھ میں آنے لگا ہے کہ کوئی رشتہ انسان کی زندگی کے لیے کتنا اہم ہوتا ہے۔
عامر کا یہ شو چھ مئی سے ٹی وی پر شروع ہو رہا ہے۔