کراچی ،فائرنگ ،پرتشدد واقعات میں چھ افراد جاں بحق،دو زخمی ہوگئے

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی(جیوڈیسک) فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں چھ افراد جاں بحق اور پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔محمود آباد میں منشیات فروشوں کو 2 گرپوں میں تصادم کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

سرجانی میں نالے سے لاش ملی ہے جس کی شناخت نہیں ہوسکی اورنگی ٹان میں فائرنگ سے انصار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ کورنگی عوامی کالونی میں فائرنگ سے فرحان جاں بحق ہو گیا۔پیر آباد تھانے کے حدود میں ولیکا ہسپتال کے قریب فائرنگ سے پچیس سالہ سمع اللہ جاں بحق ہو گیا۔ لانڈھی نمبر چار کے علاقے سے علی الصبح جنیدکی تشدد زدہ لاش ملی۔

ملیر کھوکراپار میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا چالیس سالہ ابراہیم ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔کھارادر میں فائرنگ سے چالیس سالہ کانسٹیبل وحید خان زخمی ہوگیا،دوسری جانب محمود آباد میں 2 گرپوں میں تصادم سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ واقعہ کے بعد رینجرز کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں گشت کرنے کے ساتھ رینجرز اہلکاروں کو محمود آباد میں تعینات کردیا گیا ہے۔