کراچی ، رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن ، 100 سے زائد افراد گرفتار

Karachi Rangers Operation

Karachi Rangers Operation

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے منگھو پیر میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن میں 100 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔آپریشن میں ایک ہزار اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ کارروائی میں رینجرز کے انسداد دہشت گردی سکواڈ کے ساتھ رینجرز انٹیلی جنس ونگ کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔

آپریشن حساس اداروں کی جانب سے دہشت گردی کے اطلات پرکیا جارہا ہے۔ سرچ آپریشن میں100 سے زائدگاڑیاں اور ایک ہزار اہلکار حصہ لے رہے ہیں جس میں خواتین اہلکار بھی شامل ہیں۔