ساتھی کی بازیابی کے باوجود کوئٹہ میں ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری

Quetta Hospitals Strike

Quetta Hospitals Strike

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ سمیت صوبے بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی مطالبات کے حق میں 45 روز بھی بند ہونے کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامناہے۔کو ئٹہ سے اغوا ہونے والا ماہر امراض چشم ڈاکٹر محمد سعید خان تو بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے لیکن ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم نہیں کی۔

تمام سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیزاور جنرل آپریشن تھیٹرزبند ہیں پی ایم ایے کامطالبہ ہے کہ انتطامیہ ڈاکٹرز کو تحفظ فراہم کرے۔ ہڑتال کے دوران ڈاکٹر زکے خلاف قائم کئے جانے والے مقدمات ختم کئے جائیں اور بازیاب ہونے والے ڈاکٹرزنے جو رقم تاوان میں اداکی ہے وہ حکومت واپس کرکے ملزمان کو گرفتار کرے ۔ ہڑتال کی وجہ سے مریضوںکو مشکلات سے دو چار ہوناپڑ رہا ہے۔