کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار

 Karachi Stock Market

Karachi Stock Market

کراچی(جیوڈیسک)کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار رہا۔ مارکیٹ کا بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ ہنڈریڈ انڈیکس 13 پوائنٹس بڑھکر 15866 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

بدھ کو بھی مارکیٹ کا آغاز مثبت ہوا اور او جی ڈی سی ایل میں خریداری کی لہر سے تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔اس دوران مارکیٹ کو پچپن پوائنٹس کے اضافے سے پندرہ ہزار نو سو پوائنٹس کی ریکارڈ سطح عبور کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا تاہم پی ٹی سی ایل میں فروخت کے دبا،،عید قربان کی آمد پر چار روزہ تعطیلات اور رول اوور کا ہفتہ ہونے کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے مال لیکر جانے کے بجائے بیچ کر جانے کی حکمت عملی اختیار کی گئی۔

اتار چڑھا کے بعد آخری گھنٹے میں تیزی کے اثرات تقریبا زائل ہوگئے تاہم بارہ پوائنٹس کی حتمی تیزی پر کاروبار کا اختتام ہونے سے ہنڈریڈ انڈیکس 15866پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔