عوام کو بنیادی سہولیات اُن کی دہلیز تک پہنچا نے کے لئے شب روز مصروف عمل ہیں۔ڈاکٹر ایوب شیخ

کراچی : حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ایوب شیخ نے ایڈمنسٹریٹر / چیف آفیسر محمد سمیع خان کے ہمراہ عید الاضحی کے سلسلے میں نا قابل استعمال مشینری کو مرمت کر کے قابل استعمال بنائے جانے والے شائول اور الیکٹرک وین کی چابی متعلقہ عملے کو دیتے ہوئے کہا کہ حق پرست نمائندے قائد تحریک محترم الطاف حسین کے فکر وفلسفے پر عمل کرتے ہوئے عوام کو بنیادی سہولیات اُن کی دہلیز تک پہنچا نے کے لئے شب روز مصروف عمل ہیں اور انشا اللہ عوامی تعاون کے زریعے قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت پر عوامی خدمت اور علاقائی ترقی کا سفر جاری رکھ کر عوام کو خوشحال معاشرے کا قیا م یقینی بنا ئیں گے ٹائون انتظامیہ کی اپنی کوششوں سے ناقابل استعمال مشینری کو قابل استعمال بنادیا گیا ایڈمنسٹریٹر/ چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے کہا کہ ناقابل استعمال مشینری کو اپنی محنت لگن سے قابل استعمال بناکر اسے عوامی مسائل کے حل کے لئے استعمال کرنا ایک قابل تعریف کام ہے ٹائون انتظامیہ نے خدمت اور صرف خدمت کو اپنا شعار بنایا ہے اور یہی وجہ ہے کہ کورنگی ٹائون ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور کورنگی میں ترقیاتی کام تسلسل کے ساتھ جاری ہیں اور عوامی مسائل حل کے لئے شب وروز محنت کے ساتھ کام انجام دے رہے ہیں اور کورنگی میں کافی حد تک مسائل پر قابو پالیا گیاہے اس موقع پر ٹائون آفیسر انفراء اختر خان خٹک، ٹی وی آرٹسٹ انور اقبال،ڈپٹی ٹائون آفیسر سولڈ ویسٹ سید محمد احمد نقوی اور دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر / چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے مذید کہا کہ مرمت کر کے قابل استعما ل کی جانے والی مشینری کی مدد سے عوام الناس کو عید الا ضحی کے موقع پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں مذید سہولت میسر آئے گی۔

ساتھ ساتھ ٹائون میں صفائی ستھرائی کے عمل میں مز ید پیش رفت ہوگی جس کے باعث ٹائون مزید صاف ستھرا نظر آئے گا۔