کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، ریکارڈ بننے کا سلسلہ تھم گیا

Karachi Stock Market

Karachi Stock Market

کراچی(جیوڈیسک)کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ بننے کا سلسلہ تھم گیا ، مارکیٹ کا اختتام معمولی مندی پر ہوا۔

پہلے سیشن میں دوران ٹریڈنگ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس نے پہلی مرتبہ سولہ ہزار نو سو کی سطح عبور کی تاہم پرافٹ ٹیکنگ کے عمل کی وجہ سے تیزی کا سلسلہ برقرار نہ رہ سکا اور اختتام پر انڈیکس سولہ پوائنٹ کمی کے بعد سولہ ہزار آٹھ سو سات پوائنٹس پر بند ہوا۔

دوران ٹریڈنگ بتیس کروڑ پچانولے لاکھ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا۔ سب سے زیادہ کام بینکنگ، سیمنٹ اور پاور سیکٹر میں ہوا۔