کراچی : فائرنگ اور اغوا ، 8 افراد قتل کر دئیے گئے

Karachi Violence Incidents

Karachi Violence Incidents

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ اور اغوا کے بعد آج مزید 8 افراد قتل کر دیئے گئے۔ کراچی خوف، دہشت اور بربریت کے سائے تلے زندگی گزارتے شہری آج بھی گولیوں کا نشانہ بنتے رہے۔ لانڈھی نمبر 2 میں مسلح افراد کی فائرنگ سے اقبال زادہ جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول سوات کمیونٹی پولیس میں فرائض انجام دے رہا تھا۔ اورنگی ٹاؤن میں ناصر نامی شخص کو قتل گیا۔

پولیس نے واقع کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ قرار دیا۔ گلشن معمار میں موٹر سائیکل سواروں نے سرمد نامی شخص کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ ماڑی پور مچھر کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ گارڈن چیڑیا گھر کے سامنے سے3 افراد کی بوری بند لاشیں ملی ہیں۔

پولیس کے مطابق مقتولین کی لاشیں گزشتہ روز نبی بخش تھانے کی حدود سے چھینے گئے رکشے میں رکھی گئیں۔ تینوں افراد کو اغوا کے بعد قتل کیا گیا ہے تاہم تینوں افراد کی شناخت نہ ہو سکی ہے۔