کراچی: انٹر کے امتحانات آج معمول کے مطابق ہوں گے

inter exams

inter exams

کراچی : (جیو ڈیسک) پرنسپل کو تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعہ کا مقدمہ ایک روز بعد بیس سے زائد طلبہ کیخلاف نیو ٹاؤن تھانے میں درج کر لیا گیا ہے اور انٹر امتحانات آج معمول کے مطابق ہو رہے ہیں۔

پرنسپل پر تشدد کے خلاف سپلا نے کراچی کے تمام کالجوں میں انٹر کے امتحانات کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد پروفیسر ایسوسی ایشن نے آج انٹر امتحانات کے بائیکاٹ کا فیصلہ وآپس لے لیا۔

گزشتہ روز کراچی میں انٹر کے سالانہ امتحانات کے تیسرے دن سائنس گروپ اردو کے پرچے کے اختتام پر بیرونی عناصر اور طلبہ نے نیشنل کالچ کے پرنسپل کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کمرے میں توڑ پھوڑ کی اور سامان کمرے سے باہر پھینک دیا جس کے بعد انٹر بورڈ کے چیئرمین اور ناظم امتحانات نے ڈپٹی کمشنر ایسٹ اور پولیس افسران کے ہمراہ امتحانی مرکز کا معائنہ کیا تھا۔ دوپہر کی شفٹ میں نیشنل کالج میں پرچہ ملتوی کر دیا گیا تھا جس کے بعد طلبہ نے کالج کے باہر احتجاج بھی کیا۔