گوجرانوالہ میں پلاسٹک فیکٹری کی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا

fire

fire

گوجرانوالہ: (جیو ڈیسک) پلاسٹک کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر پانچ گھنٹے بعد بھی قابو نہین پایا جا سکا۔ ریسکیو اہلکاروں نے ارد گرد کا علاقہ خالی کرا لیا ہے۔

فائر بریگیڈ کے عملے کی جانب سے کی جانے والی تمام کوشش ناکام ہو گئیں اور فیکٹری جل کر راکھ ہو گئی۔ آگ کی شدت اس قدر تھی کہ اس کے اس کے شعلے دور دور سے نظر آرہے تھے مگر فائر بریگیڈ کا عملہ آگ کو فیکٹری ایریا سے آگے پھیلنے سے روکنے میں بڑی حد تک کامیا ب رہا۔ آخری اطلاعات آنے تک آگ پر قابو پانے کی کوشسش کی جارہی تھی اور فائر بریگیڈ کے متعد د گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔