کراچی: کورنگی سے دو لاشیں برآمد، ہلاکتوں کی تعداد8ہو گئی

Target Killing

Target Killing

کراچی: (جیو ڈیسک) کورنگی سے علی الصبح دو لاشیں ملی ہیں جنہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں مزید آٹھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

کراچی کے علاقے کورنگی چھ نمبر کی مارکیٹ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دو نوجوانون کو نشانہ وار قتل کردیا،دونوں نوجوانوں کو سر پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ کراچی کے کالونی پل کے قریب فائرنگ کے واقع میں پچاس سالہ ملک شہباز جاں بحق ہوا جبکہ ملیر بکرا پیڑی کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں بیس سالہ اسماعیل اور تیس سالہ نامعلوم شخص جاں بحق ہوئے۔ مقتولین کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کی گئی۔

پاک کالونی تھانے کی حدود میں لیاری ندی سے دو لاشیں ملیں جن کی شناخت فواد شیخ اور طارق کمال کے ناموں سے ہوئی پولیس کے مطابق مقتولین کو تشدد کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے دونوں افراد آپس میں دوست تھے جو چند روز سے لاپتہ تھے جن کی گمشدگی کی رپورٹ گزری تھانے میں درج ہے، لیاری موسی لین سے بھی ایک تیس سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی پولیس کے مطابق مقتول کو تشدد کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا ہے۔