کراچی: ایک ماہ کے لیے سی این جی اسٹیشن بند کرنے پر غور

asim hussain

asim hussain

وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ گیس کے حالیہ بحران کے سبب کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن ایک ماہ کے لیے بند کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
جامعہ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ ملک میں گیس کی قلت شدید ہوگئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسی سلسلے میں اب کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشن ایک ماہ کے لیے بند کرنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔ جبکہ اس پابندی کا اطلاق صنعتوں پر بھی کیا جائے گا۔
آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے ایک ماہ کی بندش کے ممکنہ فیصلے کے پیش نظر اٹھائیس دسمبر کو ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔