کراچی : اے این پی کا کارکن فائرنگ سے ہلاک،گاڑیاں نذرآتش

karachi firing

karachi firing

کراچی : (جیو ڈیسک) کراچی کے علاقے ناظم آباد میٹرک بورڈ آفس کے قریب اے این پی کے ایک عہدیدار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ مقتول زین العابدین اے این پی پٹیل پاڑہ وارڈ کا انچارج تھا ۔ اس واقعہ کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں مشتعل افراد سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے متعدد گاڑیوں کو نطرآتش کردیا۔

صدر، پٹیل پاڑہ، لسبیلہ, سہراب گوٹھ ،ابوالحسن اصفہانی روڈ پر ہوائی فائرنگ کی گئی اور نامعلوم افراد نے دکانیں بند کرادیں۔ نشتر روڈ پر ایک منی بس کو آگ لگادی گئی جبکہ لسبیلہ چوک پر دو گاڑیاں نذر آتش کردی گئیں۔ تین ہٹی پر دو گاڑیوں اور تین موٹر سائیکلوں کو آگ لگا دی گئی۔ عیسی نگری میں دو کاروں اور متعدد موٹر سائیکلوں کو جلا دیا گیا۔

نامعلوم افراد نے گاڑیوں پر پتھرا بھی کیا جس کی وجہ سے کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔ شہر میں ہنگامہ آرائی کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔