کراچی : تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے، ایک تولہ سونا 58000روپے کا ہو گیا

gold

gold

کراچی : سونے کی قیمت نے تمام سابقہ ریکارڈز توڑ دئیے ہیں۔ منگل کو دس گرام سونے کی قیمت مزید آٹھ سو انسٹھ روپے بڑھ کر اننچاس ہزار سات سو چودہ روپے کی نئی بلنبدترین سطح پر پہنچ گئی۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا نمایاں اضافہ ہوا اور یہ اٹھاون ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ سینئر ٹریڈرز کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں کرنسیز کی قدر میں کمی اور امریکا اور یورپ میں قرضوں کے بحران کی وجہ سے دھاتوں کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔