کراچی: تیسری رینکنگ اسنوکر چیمپیئن شپ جاری

snooker

snooker

کراچی : (جیو ڈیسک) تیسری رینکنگ اسنوکر چیمپیئن شپ کراچی میں جاری ہے، ابتدائی روز سابق ایشین چیمپیئن محمد سجاد کو اپ سیٹ شکست کا سامنا رہا۔ رینکنگ اسنوکر چیمپیئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں پنجاب کے محمد اشتیاق نے سابق ایشین چیمپیئن محمد سجاد کو چار فریمز کے فرق سے شکست دی۔

سندھ کے کیوئسٹ نوین پروانی نے بلوچستان کے ظہور احمد کو چار دو سے ہرایا۔ محمد آصف طوبا نے محمد ماجد کو چار ایک،عمیر عالم نے سابق قومی چیمپیئن کیخلاف چار تین فریمز اسکور کے فرق سے کامیابی حاصل کی۔