دورہ یورپ : قومی ہاکی ٹیم کو بلجیم کے خلاف چھ ایک سے شکست

pakistan hockey

pakistan hockey

دورہ یورپ : (جیو ڈیسک) اذلان شاہ کے بعد قومی ہاکی ٹیم کی دورہ یورپ میں بھی ناقص کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ دورہ یورپ کے پہلے میچ میں پاکستان کو بلجیم کے ہاتھوں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

دورہ یورپ کے پہلے میچ میں پاکستان کو بلجیم کے خلاف ایک کے مقابلے میں چھ گول سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ کے دوران قومی کھلاڑی دباؤ کا شکار دکھائی دئیے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بلجیم کی ٹیم کے یکے بعد دیگرے چھ گول کرکے برتری حاصل کرلی۔

گرین شرٹس کی جانب سے واحد گول کپتان سہیل عباس نے کیا۔ قومی ٹیم دورہ یورپ میں اپنے دوسرا میچ تیرہ جون کو جرمنی کے خلاف کھیلے گی۔